21 جولائی 2019
تازہ ترین
وزیرِاعظم کی خیبرپختونخوا میں نئے بلدیاتی نظام نافذ کرنے کی ہدایت

وزیرِاعظم کی خیبرپختونخوا میں نئے بلدیاتی نظام نافذ کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں نئے بلدیاتی نظام کو ایک ماہ میں تمام ضروری مراحل مکمل کرکے نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا میں نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کرانے سے متعلق پیش رفت پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیرِاعلیٰ محمود خان، مشیر شہزاد ارباب، معاون خصوصی افتخار درانی اور صوبائی وزرا نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کے خدوخال اور اسے حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا، نئے لوکل گورنمنٹس کے قیام کا مقصد مقامی سطح پر لوگوں کو بااختیار بنانا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے نئے بلدیاتی نظام کو ایک ماہ میں تمام ضروری مراحل مکمل کرکے نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ اپنے مسائل بہتر طریقے سے سمجھتے اور حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ماضی میں خیبر پختونخوا میں ویلیج کونسلز کے قیام کا تجربہ بہت کامیاب رہا لہٰذا اس نظام کو مزید بہتر بنا کر عوام کو مقامی سطح پر بااخیتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے انتظامی ڈھانچہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ رہا ہے اور انتظامی ناکامی کے باعث ملک میں اکثر مقامات صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم رہتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے نظام میں عوامی نمائندوں کو مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کے قابل بنایا جائے گا


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟