28 مئی 2020
تازہ ترین
وزیر اعظم کی توجہ  فلمی صنعت کی بحالی پر مرکوز ہے  ، وزیر مملکت اطلاعات

وزیر اعظم کی توجہ  فلمی صنعت کی بحالی پر مرکوز ہے  ، وزیر مملکت اطلاعات

 وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی توجہ فلمی صنعت کی بحالی اور ترقی پر مرکوز ہے اور حکومت نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی اور استحکام کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش کے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد موجودہ پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سینما انڈسٹری کی بحالی اور فروغ کیلئے کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پالیسی مرتب کی گئی ہے تاکہ فلم انڈسٹری کو فروغ دیکر قومی ثقافت کی ترویج کی جاسکے ۔  اپنے بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس نے صورتحال کے جائزہ کیلئے نامور فنکاروں ، پروڈیوسرز اور نمائش کنند گان سمیت تمام فریقین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1965ئ سے اب تک کے جائزہ سے اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ مقامی سینمائوں میں بھارتی فلموں سمیت غیر ملکی مواد کی نمائش کے پاکستانی فلمی صنعت اور انڈسٹری کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے منصوبوں خصوصاً سینما مالکان اور نمائش کنندگان کی مقامی فلمیں بنانے میں سرمایہ کاری کا بھی جائزہ لیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ 2007ئ میں ملک میں بھارتی فلموں کی نمائش کی بحالی کے بعد پاکستانی فلم انڈسٹری بحالی اور ترقی کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سینمائوں میں دیگر غیر ملکی فلموں کی نمائش کے ذریعے مقامی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے علاوہ ملک کا بہتر تشخص اجاگر کرنے کیلئے ایک پالیسی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز کے ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ مقامی سینمائوں میں غیر ملکی فلموں کی نمائش کیلئے موجودہ سنسر شپ میکنزم کا مزید جائزہ لیا جائے۔ کمیٹی نے مقامی مارکیٹ میں غیر ملکی فلموں کی غیر سنسر شدہ سی ڈیز کی فروخت و خریداری پر بھی غور کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے مقامی پروڈکشن اور براڈکاسٹنگ انڈسٹری کو مراعات کیلئے پالیسیاں متعارف کرانے کی بھی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن اور براڈکاسٹنگ انڈسٹری میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور طریقوں کا مکمل جائزہ لیا گیا ہے تاکہ انہیں پاکستان میں متعارف کرایا جاسکے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ نے پروڈکشن اور براڈکاسٹنگ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فریقین کے ساتھ آئندہ ماہ مشاورتی اجلاس کی منصوبہ بندی کی ہے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟