23 ستمبر 2018
تازہ ترین
وزیرِاعظم عمران خان 16 ستمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے

 وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو دورہ کراچی کی دعوت دی۔ ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے 16 ستمبر کو دورہ کراچی کی دعوت قبول کرلی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق وزیرِاعظم دورہ کراچی کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وزیرِ اعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق بھاشا ڈیم فنڈ ریزنگ پروگرام بھی گورنرہاؤس کراچی میں ہوگا اور فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد کرنے کی ذمہ داری گورنر سندھ کو دی گئی ہے۔

 

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟