17 نومبر 2018
تازہ ترین
وزیر اعظم عمران خان کو فرانسیسی  صدر کا ٹیلیفون،دورے کی دعوت

وزیر اعظم عمران خان کو فرانس کے صدر ایما نویل میکرون کا ٹیلی فون، وزیر اعظم بننے پر عمران خان لو مبارکباد پیش کی، فرانسیسی صدر کی عام انتخابات میں عمران خان کو پی ٹی آئی کی فتح پر بھی مبارکباد، وزیر اعظم نے فرانسیسی صدر کو خطے کی صورتحال پر بریف کیا، وزیر اعظم نے افغانستان میں قیام امن کی اہمیت اوربھارت سے تعلقات پر بھی بریف کیا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ دو طرفہ وسیع البنیاد تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے، جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا فرانسیسی صدر سے اظہار تشکر، فرانس کے صدر کا جولائی میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے پاکستان نے بھاری قیمت چکائی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں، فرانسیسی صدر کا باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار، فرانسیسی صدر نے توانائی، آبی وسائل اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر نے عمران خان کو فرانس کے دورے کی دعوت دی جو وزیر اعظم نے قبول کر لی۔

 

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟