25 ستمبر 2018
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب کا قبضہ مافیا کیخلاف مہم چلانے کا فیصلہ

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کیا ہے،  عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کروں گا، تمام وسائل شفاف طریقے سے عوام کی فلاح و بہبود پر صرف ہوں گے، جبکہ میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی ہمارا طرہ امتیاز ہوگا۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مہم کا آغاز با اثر اور طاقتور لوگوں سے کیا جائے گا اور اس دوران کسی بھی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا بلکہ بلا امتیاز آپریشن ہوگا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟