وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ پاکپتن پر دکانوں کی بندش اور زائد گاڑیوں پر اظہار برہمی

  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دورہ پاکپتن کے دورہ دکانیں بند کرانے اور قافلے میں زائد گاڑیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ پاکپتن کے دوران دکانیں بند کرائے جانے اور سیکیورٹی قافلے میں شامل زائد گاڑیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جلد دکانیں کھلوانے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے قافلے میں زائد گاڑیوں کے معاملے کی بھی تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ آئندہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند نہیں ہونی چاہئیں، ایسے دورے پر صرف ضروری سیکیورٹی گاڑیاں ساتھ ہوں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟