16 نومبر 2018
وزیراعظم کے منصب سنبھالنے کے بعد پہلے دن کی تصاویر سامنے آگئیں

 وزیراعظم عمران خان کے منصب سنبھالنے کے بعد پہلے دن کے آغاز کی تصاویر سامنے آگئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد منصب سنبھال لیا ہے۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے پہلے دن کے آغاز کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔ عمران خان نے سیاہ رنگ کا ٹراؤزر اور ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔وہ عملے کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ کر رہے ہیں اور انہیں کچھ ہدایات دیتے نظر آ رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایک کتاب میں بھی ہاتھ میں پکڑی ہوئی ہے۔ یہ تصاویر پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی طرف سے جاری کی گئی ہیں۔ فیس بک پر عمران خان کے آفیشل پیج کی طرف سے جاری کردہ کیپشن کے مطابق جب ملک چلانا ہو تو کوئی چھٹی نہیں ہوتی۔ وزیراعظم عمران خان چھٹی والے دن بھی دفتر پہنچ گئے۔واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کی بجائے وزیراعظم ہاؤس میں ملٹری سیکرٹری کی 2 کمروں پر مشتمل رہائش گاہ میں رہنے کو ترجیح دی ہے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟