12 نومبر 2018
وزیراعظم کی چینی وزیر خارجہ  کو سی پیک پر تیزی سے عملدرآمد کی یقین دہانی

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین ہمارا با اعتماد دوست ہے جب کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش میں  پوری اتری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اور عالمی معاملات سمیت سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، حکومت  سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کےلیے پر عزم ہے، سی پیک منصوبے سے خطے میں  معاشی سرگرمیوں  میں  اضافہ ہو گا اور دونوں  ممالک میں  روزگار کے مواقع پیدا ہوں  گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین کی ترقی دیگر ممالک کے لیے ایک مثال ہے جب کہ چین ہمارا با اعتماد دوست ہے، چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش میں  پوری اتری ہے۔ وزیراعظم نے چینی وزیر خارجہ کو سی پیک منصوبوں  پر تیزی سے عملدر آمد کی یقین دہانی بھی کرائی جب کہ  چینی وزیر خارجہ وانگ ږی نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی  اور چین کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟