16 نومبر 2018
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

 وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس کے دوران وزارتوں اور ڈویعنز کے صوابدیدی فنڈز کی واپسی سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ 8 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے گی۔ اجلاس کے دوران بیرون ملک غیر قانونی سرمایہ کی واپسی سے متعلق ٹاسک فورس اور ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے وزارت انسانی حقوق سفارشات پیش کرے گی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز  کے قائم مقام سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔  اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم کے حوالے سے ٹاسک فورس بھی اپنی رپورٹ پیش کرے گی جبکہ چیف کمشنر افغان مہاجرین کی تقرری کی منظوری بھی دے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران پاک-چین جوائنٹ ریسرچ سینٹر برائے ارتھ سائنسز کے قیام کے معاہدہ کی منظوری بھی دی جائے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟