وزیراعظم کی  زائرین کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جانے والے زائرین کو سیکیورٹی سمیت ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت زائرین کی سیکیورٹی اور سہولیات کے امور  سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی نے  شرکت کی،  وزیراعظم کے سیکرٹری، وزارت داخلہ، مذہبی امور کے سیکریٹریز سمیت چیف سیکرٹری بلوچستان بھی اجلاس میں شریک ہوئے ، اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بیرون ملک مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جانے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، زائرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیر اعظم نے کہا کہ عراق، ایران جانے والے زائرین کی سیکیورٹی کے لیے جامع ایکشن پلان بنایا جائے، تمام فریقین کی مشاورت سے ایکشن پلان آئندہ48 گھنٹوں ترتیب دیا جائے، زائرین کی سہولیات کے لیے پاک ایران سرحد پر امیگریشن کاؤنٹرز بڑھائے جائیں، مستقبل میں زائرین آپریشنز کو بہتر بنانے کے لیے مستقل لائحہ عمل بنایا جائے، وزیراعظم نے  اس سلسلے میں وزیرمملکت داخلہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر فریقین سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟