وزیراعظم کی بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد

 وزیراعظم کی بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد

وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ویرات کوہلی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ بھارت برصغیر کا پہلا ملک ہے، جس نے آسٹریلیا کو اس کی اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہونے سے بھارت نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی تھی۔ کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف بھارت نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟