26 ستمبر 2018
تازہ ترین
وزیراعظم کی بجلی چوری روکنے  کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے بجلی چوری روکنے کے لئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاور ڈویژن کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری پاور ڈویژن نے وزیراعظم کو لائن لاسز، پیداوار، ٹرانسمیشن اور تقسیم کے معاملات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گردشی قرضے 1.18 ٹریلین پر پہنچ گئے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجلی چوری، توانائی کی صورتحال، کرپشن اور بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے، نہ یہ قابل برداشت ہے اور نہ ہی آگے ایسا چل سکتا ہے۔

وزیرعظم نے بجلی چوری روکنے کے لئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس میں بجلی چوری روکنے کے لئے مہم چلائی جائے گی کیوں کہ بجلی سے متعلق مسائل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟