24 ستمبر 2018
تازہ ترین
وزیراعظم کا ہفتے میں 2 دن وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

 وزیراعظم عمران خان نے ہفتے میں 2 دن وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نے اپنے 100 روزہ منشور پر فوری عمل درآمد کرانے کے لیے  وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے میں دو بار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو منگل اور جمعہ کے روز ہوا کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس نے فیصلے کی روشنی میں وزارتوں ، ڈویږنوں کو بروقت پریزنٹیشنز فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایجنڈے سے متعلق تمام پریزیٹیشنز وقت پر تیار کرلی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم  کی زیرصدارت  وفاقی کابینہ کے دو اجلاس ہوچکے ہیں جس میں صدر، وزیراعظم اور وزرائ کے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے سمیت اخراجات میں کمی کے حوالے سے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟