20 نومبر 2018
تازہ ترین
وزیراعظم کا عید کی تعطیلات میں دفتری امور نمٹانے کا فیصلہ

 وزیراعظم عمران خان نے عید کی تعطیلات میں دفتری امور نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزرا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ہیں لہٰذا اب اپنے خاندان کو بھول جائیں کیوں کہ میں روزانہ 16 گھنٹے کام کروں گا اور آپ کو 14 گھنٹے کام کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عید کی تعطیلات میں بھی بنی گالہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان عید کی تعطیلات پی ایم ہاؤس کے ملٹری سیکریٹری ہائوس میں گزاریں گے اور اس دوران وہ دفتری امور بھی نمٹائیں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟