15 نومبر 2018
تازہ ترین
 وزیراعظم کا بھاشا اور مہمند ڈیمز کی جلد تعمیر پر زور

  وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی  واپڈا  کے چیئرمین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی جلد تعمیر پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے جنرل  ر  مزمل حسین نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے چیئرمین واپڈا پردیامر بھاشا اورمہمند ڈیمز کی جلد تعمیر پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ میں خود ڈیمز کے منصوبوں کی نگرانی کر سکتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں دو بڑے ڈیموں سمیت صرف 185 ڈیمز ہیں جبکہ اس کے برعکس بھارت میں 5ہزار اور چین میں 4 ہزار بڑے ڈیموں سمیت 84 ہزار ڈیمز ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کو بڑھتے ہوئے آبی بحران سے محفوظ بنانا ہے، چیئرمین واپڈا سے ملاقات کے دوران دیامر بھاشا اور مہمنڈ ڈیمز کی جلد تکمیل پر زور دیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ معاملے کی افادیت کے پیش نظر منصوبے کی نگرانی میں اپنے ذمے لے سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حصے میں سالانہ 45 ملین ایکڑ فٹ پانی آتا ہے جس کا 80 فیصد 3 ماہ جبکہ بقیہ 20 فیصد باقی 9 ماہ میں آتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟