27 مئی 2018
تازہ ترین
وزیراعظم ،شہبازشریف کی نواز شریف سے ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ  ن کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ہوئی جس میں پارٹی قائد نواز شریف، پارٹی کے صدر شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ملاقات کی تھی اور انہیں قومی سلامتی اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے؟