26 ستمبر 2018
تازہ ترین
وزیراعظم نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا

 وزیراعظم عمران خان نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹ میں قائد ایوان کے لئے شبلی فراز کی نامزدگی کی درخواست چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھجوائی گئی۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے وزیراعظم کی طرف سے قائد ایوان کی نامزدگی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق سینیٹ میں قائد ایوان تھے جو اب حزب اختلاف کے سربراہ کی حیثیت میں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائد ایوان کے لئے نامزد سینیٹر شبلی فراز کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور وہ معروف شاعر مرحوم احمد فراز کے صاحبزادے ہیں، شبلی فراز مارچ 2015 میں جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟