23 مئی 2019
تازہ ترین
وزیراعظم نے سیاحت کے فروغ  کیلئے آن لائن ویزا کا اجرا کردیا

وزیراعظم نے سیاحت کے فروغ  کیلئے آن لائن ویزا کا اجرا کردیا

وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ کے لیے آن لائن ویزا کا اجرا کردیا۔اسلام آباد میں نئی ویزا پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزارت داخلہ آن لائن پالیسی بنانے کے لیے مبارکباد کی مستحق ہے، اس سے غیرملکی پاکستان آئیں گے انہیں این او سی لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ان کے لیے ویزا میں سہولیات دی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات سوئٹرز لینڈ سے دگنے ہیں، ہنزہ، دیراورگلگت بہترین سیاحتی مقامات ہیں، لوگ جب آئیں گے تو یہاں سے متاثر ہوں گے اور سرمایہ کاری کریں گے ہمیں، پاکستان میں اب کوئی سیکیورٹی کے مسائل نہیں ہیں ہم نے سرمایہ کاری کیلیے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم فرینڈلی ٹیورازم کھولیں گے اس سلسلے میں ایک ٹاسک فورس ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے جات کے لوگ شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزرا لیکن اب حالات ساگاز ہیں، پاکستان امن کے راستے پر رواں دواں ہیں،  بھارت میں الیکشن کے بعد ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر ہوں گے


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟