14 نومبر 2018
تازہ ترین
وزیراعظم نے سول سروس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنادی

وزیراعظم عمران خان نے سول سروس اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی۔ کابینہ ڈویږن نے ٹاسک فورس کے ضابطہ کار  ٹی او آرز  بھی جاری کردیے ہیں جس کے مطابق ٹاسک فورس ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے مانیٹرنگ مکینزم تیار کرے گی۔ ٹاسک فورس وزیراعظم اور کابینہ کی جانب سے بھیجے گئے معاملات کو بھی دیکھے گی، ٹاسک فورس پلان پر عمل درآمد کے لیے مطلوبہ قانون سازی بھی کروائے گی۔ ٹاسک فورس وفاق اور صوبائی سطح پر پبلک سروس اسٹرکچر ڈیزائن کرے گی، وفاقی، صوبائی سطح پر ہیومن ریسورس پالیسیز، منیجمنٹ، ریکروٹمنٹ، ٹریننگ اور کیریئر پلاننگ کے امور بھی دیکھے گی۔ اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین کو ٹاسک فورس کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹاسک فورس میں 19 ارکان شامل کئے گئے ہیں۔ کابینہ ڈویږن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد ٹاسک فورس کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟