16 نومبر 2018
وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادوں کی پاکستان آمد

وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے، قاسم اور سلیمان 4 روز بنی گالہ میں والد کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے اپنے والد سے ملنے آئے ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد عمران خان کی وزارت عظمیٰ کیلئے حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے چار روز تک پاکستان میں قیام کریں گے، دونوں صاحبزادے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وقت گزاریں گے، عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے صاحبزادوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟