16 نومبر 2018
 وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں کئی اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم ہائوس میں وفاقی کابینہ کا تیسرا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہورہا ہے جس 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کرمنل پروسیجر کوڈ میں اصلاحات، سول لائ ریفارمز اور نیب قوانین میں تبدیلیوں کے لیے ٹاسک فورسز بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وفاقی کابینہ ٹاسک فورس کےقیام کی منظوری دے گی۔  وزیراعظم کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے بارے میں جامع نظام بنانے کی منظوری دی جائے گی جب کہ کابینہ وفاقی حکومت کے سینئر افسران کی تبادلوں کی توثیق کرے گی۔  وفاقی وزارتوں، محکموں اور ڈویعنز میں سادگی اور اخراجات میں کمی کا طریقہ کار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزارت صحت کی اصلاحات کی سفارشات کی تیاری کیلئے ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔ ملک بھر میں مون سون شجرکاری مہم سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ایف بی آر میں بڑی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایف بی آر کے 3 ارکان کی نشستیں ختم کی جائیں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟