16 نومبر 2018
تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں 4 نئے وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں عمر ایوب، علی زیدی، میاں محمد سومرو اور مراد سعید شامل ہیں۔ ترجمان کا کہناہے کہ عمر ایوب خان کو توانائی، علی زیدی کو بحری امور اور میاں محمد سومرو کو نجکاری کا قملدان دیا جائے گا جب کہ مراد سعید کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں تین وفاقی وزرا جب کہ مراد سعید کو وزیر مملکت بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ 23 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 17 وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں جب کہ شہریار آفریدی کو حال ہی میں وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟