17 نومبر 2018
تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان نے معاشی مشاورتی کونسل قائم کردی

وزیراعظم عمران خان نے معاشی مشاورتی کونسل قائم کردی، کونسل کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کونسل میں شامل 18 ارکان میں7 کا سرکاری اور 11 کا تعلق نجی شعبے سے ہے، نجی شعبے کے اراکین میں پاکستانی، برطانوی اور امریکی ماہرین بھی شامل ہیں۔ فنانس ڈپارٹمنٹ حکومت پاکستان کے معاشی اصلاحات یونٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکشن کے مطابق ایڈوائزری کونسل میں وزیر خزانہ، وزیر پلاننگ، پلاننگ کمیشن کے نائب چیئرمین، گورنر اسٹیٹ بینک، مشیر اداریاتی اصلاحات، مشیر تجارت اور سیکریٹری فنانس ڈویږن کو شامل کیا گیا ہے۔ نجی شعبے سے شامل کئے گئے اراکین میں آئی بی اے کے ڈاکٹر فرخ اقبال، ڈاکٹر اشفاق حسن، ڈاکٹر اعجاز نبی، ڈاکٹر عابد سلہیری، ڈاکٹر اسد زمان، ڈاکٹر نوید حامد، سلیم رضا، ثاقب شیرانی، ڈاکٹر عاطف میاں، ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ اور ڈاکٹر عمران رسول شامل ہیں۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟