17 نومبر 2018
تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ایڈمرل ظفر کی ملاقات

 وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہائوس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے انہیں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم اور نیول چیف کے درمیان ملاقات میں ملکی سلامتی اور پاک نیوی کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندری حدود کی حفاظت  کیلئے پاک نیوی کردار قابل تحسین ہے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟