21 اپریل 2019
تازہ ترین
 وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات

 وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات

 وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے جہاں ان سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان ساتویں عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے  پر دبئی پہنچ گئے۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔ بعدازاں دونوں رہنمائوں کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چودھری، وزیر بحری امور علی زیدی، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی،وزیراعظم  متحدہ عرب امارات کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کریں گے جس میں مستحکم اورخوشحال پاکستان کے لیے اپنے وعن کواجاگر اورملکی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان متفقہ بیل ائوٹ پیکج چاہتاہے، ایسی شرائط نہیں چاہیئں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟