21 ستمبر 2018
تازہ ترین
 وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، ملاقات  میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ملاقات کی تھی، جس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔گزشتہ روز پاک فوج کے ہیڈکوارٹر میں یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کی تھی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟