20 نومبر 2018
وزیراعظم سے سعودی وزیراطلاعات کی ملاقات، باہمی امور پر بات چیت

 وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات عود صالح العود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر اطلاعات وزیراعظم ہائوس پہنچے،  جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی،  جس کے دوران پاک سعودی تعلقات سمیت دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ سعودی وزیر اطلاعات عود صالح العود اور دیگر پر مشتمل وفد 7 ستمبر کو پاکستان پہنچا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟