25 مئی 2019
تازہ ترین
وزیراعظم سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

وزیراعظم سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان سے جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ملاقات کی ، جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان پاک جرمن تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے امن اقدامات پر بھی وزیراعظم عمران خان اور جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے بات چیت کی۔ اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں انتہائی ابتر صورتحال ہے، مسئلہ کشمیرکے حل اور کشیدگی میں کمی کے لئے مذاکرات ہونے چاہئیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟