22 فروری 2019
تازہ ترین
وزیراعظم سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل( ر )راحیل شریف کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل ( ر ) راحیل شریف نے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی و بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحاد کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔قبل ازیں اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر ان چیف جنرل ( ر) راحیل شریف نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل (ر ) راحیل شریف نے وزیر خارجہ کو دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا جب کہ اس موقع پر وزیر خارجہ نے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو بھی سراہا۔ جنرل راحیل شریف نے پارلیمنٹ ہائوس پہنچے اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے بھی ملاقات کی جس میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں جنرل (ر )راحیل شریف نے چیئرمین سینیٹ کو دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا، چیئرمین سینیٹ نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟