21 اپریل 2019
تازہ ترین
وزیراعظم آج  آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کریں گے، وزیراطلاعات

وزیراعظم آج آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کریں گے، وزیراطلاعات

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج دبئی میں آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کو دبئی میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لگارڈ سے ملاقات کریں گے جس میں آئی ایم ایف کے خیالات جاننے کا موقع ملے گا اور بیل آؤٹ پیکیج کے حوالے سے بات چیت ہوگی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ پاکستان کا آخری بیل آؤٹ پیکیج ہو۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کوئی مسئلہ نہیں بلکہ اس ڈیل سے جڑی شرائط مسئلہ ہیں، ہمیں ایسی شرائط نہیں چاہئیں جس سے پاکستان کی ترقی کو نقصان پہنچے، ہمیں ایسی ڈیل چاہیے جو قلیل مدت میں ہماری مدد کرے اور طویل مدتی ترقیاتی اہداف متاثر نہ ہوں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟