21 ستمبر 2018
تازہ ترین
وزیراعظم اورآرمی چیف سے امریکی سفیر کی الوداعی ملاقات

 پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے اور دو طرفہ امور پر بات چیت ہوئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے، دوسری طرف ذرائع کے مطابق امریکی سفیر کی ۔ وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ کے متوقع دورہ پاکستان اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کی فضا کو بحال کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ۔ واضح رہے کہ یہ ملاقات گزشتہ رات کے اس واقعہ کے بعد ہوئی ہے جب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کو پاکستان نے غلط قرار دے کر درست کرنے کیلئے کہا تھا اور امریکا نے انکار کر دیا تھا ۔ دوسری جانب  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے  الوداعی ملاقات کی  ملاقات میں  وزیر خارجہ نے امریکی سفیر کی پاکستان میں خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا، امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد کا منتظر ہوں،  امریکی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں دیانت اور خلوص پر مبنی ہوں گی، ، امریکی سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے میں امریکا میں  گہری دلچسپی پائی جاتی ہے، وزیراعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے کومثبت لیا جارہا ہے،  امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ  امریکی وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد بھی یہی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے  الوداعی ملاقات کی  ملاقات میں آرمی چیف نے امریکی سفیر کی پاکستان میں خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک امریکا تعلقات میں امریکی سفیر کی خدمات کو تسلیم کیا جبکہ امریکی سفیر نے علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟