22 فروری 2019
تازہ ترین
وزن کم کرنے کیلئے یہ عادتیں اپنائیں

سمارٹ اور فٹ رہنا خواتین کی اولین خواہشات میں سے ایک ہے۔ خواتین کے لئے خوبصورتی کا معیار خوبصورت چہرے کے  ساتھ مناسب وزن بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ وزن رکھنے والی خواتین سمارٹ نظر آنے کے لئے ڈائٹنگ کا جنون رکھتی ہیں ۔ سونے سے پہلے گرین ٹی یا اینٹی آکسیڈنٹ مشروبات کا استعمال وزن کم کرنے میں مدددگار ثابت ہوتا ہے ۔ تحقیق سے ثابت ہے کہ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور کیمیائی مرکبEGCG جسم میں جمع ہوجانے والی اضافی چکنائی کو زائل کر دیتا ہے تاہم اگر مشروبات نہیں تو سونے سے دس پندرہ منٹ پہلے گرم پانی بھی آپ کو صبح فریش اٹھنے اور وزن کم کرنے میں مدد دے گا۔ اگر آپ نائٹ شفٹ ڈیوٹی کرتے ہیں اور پانی کی طلب دور کرنے کے لئے پروٹین شیک کا استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر روک دیں۔ رات کے وقت ہمارا جسم پروٹین شیک کو ہضم نہیں کر پاتا اور جسمانی اعضا کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ کسی بھی ایکسرسائز یا کام کے بعد پروٹین شیک کے بجائے پھلوں اور گری دار میووں کا استعمال آپ کے لئے بہترین ہے۔ واک ہم زیادہ تر صبح کے اوقات میں کرنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن کوشش کیجئے کہ رات کو سونے سے قبل 10 منٹ ضرور واک کریں۔ یونیورسٹی آف گرینڈاکی تحقیق کے مطابق سپر ڈارک روم وزن میں کمی اور صبح ہلکا پھلکا اٹھنے میں مدد دیتا ہے ۔ اس تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ انسانی جسم مکمل اندھیرے میں میلا ٹون نامی ہارمون پیدا کرتا ہے جو برائون فیٹ پیدا کرنے کے باعث کیلوریز جلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ چنانچہ اگر آپ بھی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو مکمل اندھیرے میں سونے کی عادت اپنالیں۔ رات کو سونے سے قبل دانت برش کرنے کی عادت نہ صرف آپ کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ رات برش کرنے کی عادت آپ کو رات کی بے وقت بھوک سے نجات دلاتی ہے جو وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔  بے وقت کی بھوک وزن بڑھاتی ہے اور خاص طور پر ڈنر کے بعد کھائے سنیکس ، اس مسئلہ کے حل کے لئے آپ کچھ میوہ جات ، فروٹ یا سلاد سے کام چلا سکتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟