09 اپریل 2020
تازہ ترین
وزن میں کمی تکلیف دہ عمل ہے

وزن میں کمی تکلیف دہ عمل ہے

  بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے لیے وزن میں 17 کلو کمی کرلی ہے جس کے لیے انہوں نے ورزش، سائیکلنگ اور کھانے پینے میں احتیاط شروع کررکھی ہے لیکن اب سلو میاں  نے وزن میں کمی کو تکلیف دہ عمل قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا کہنا تھا کہ وزن میں اضافے کے بعد دوبارہ کم کرنا کسی صورت آسان نہیں ہے بلکہ تکلیف دہ عمل ہے جب کہ فلم ’’سلطان‘‘ میں میرا وزن 96 کلو تھا لیکن اب  فلم’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے لیے سخت محنت و مشقت کے بعد وزن میں 18 سے 20 کلو کمی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رقص پر مبنی فلم کے لیے بھرپور تیاری کررہا ہوں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟