13 نومبر 2018
تازہ ترین
 وزن بڑھانے والے وائرس کی دریافت

 ڈاکٹروں اور سائنسدانو ں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے چند دوسرے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر موٹاپے کا سبب بننے والے عوامل کا سراغ لگالیا ہے اور اب ایسی ویکسین تیار ہونے لگی ہیں۔ جن کی مدد سے وزن بڑھانے والے وائرس کو قابو کیا جاسکتا ہے۔ موٹاپے کو روکنے والی ویکسین کو ایڈینو وائرس 36کا کام دیا گیا ، جو موٹے لوگوں میں صحت مند لوگوں کے مقابلے میں 4گنا زیادہ ہوتا ہے۔ یہ ایسا وائرس ہے جو موٹاپے کا سبب بننے والے خلیوں کو بڑھنے ا ور پھیلنے پر اکساتا ہے اور جسم سے نکلنے یا جسم کے اندر ہی ختم ہونے سے روکتا ہے۔ اس تحقیقی رپورٹ اور ایڈینو وائرس 36کی تیاری کی اصل ذمہ داری ڈاکٹر رچرڈ ایٹکنسن کے سر ہے۔ اگر یہ چیز تجرباتی مرحلے میں کامیاب ثابت ہوکر دوا سازی کے مرحلے میں داخل ہوجائے تو دنیا کے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں افراد فائدہ اٹھا سکیں گے کیونکہ اب تک جتنی دوائیں وزن اور موٹاپا کم کرنے کیلئے بنی ہیں انکے اثرات زیادہ نہیں ہوتے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟