28 مئی 2020
تازہ ترین
وزرا کو بیان بازی سے روکیں ،  قریشی، ایاز رابطہ

وزرا کو بیان بازی سے روکیں ،  قریشی، ایاز رابطہ

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ  ہوا ہے جس میں انہوں نے ایاز صادق کو وزیراعظم نوازشریف اور ان کے وزرائ کے بیانات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرلیا ۔اتوار کے روز تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ٹیلی فو ن رابطہ کیا جس میں انہوں نے سردار ایاز صادق سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم  نواز شریف اور تین وزرائ وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی  کے بیانات دے کر معاملے کو سلجھانا یا مزید بگاڑنا چاہتے ہیں ،اگر حکومت اپوزیشن سے افہام و تفہیم چاہتی ہے تو  سپیکر ایاز صادق پیر کو حکومت سے علیحدہ اور اپوزیشن سے علیحدہ ملاقات کریں اور ان کے تحفظات دور کریں اور منگل کے روز مشترکہ اجلاس بلوائیں۔ اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ آپ بطور سپیکر وزیراعظم اور وزرائ کو بیانات دینے سے روکیں تاکہ صورتحال مزید پیچیدہ نہ ہو ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟