25 ستمبر 2018
تازہ ترین
ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ وگولہ باری سے خاتون شہید

بھارتی فوج کی جانب سے آج  پھرچارواہ، ہرپال، مراجکےاور شکرگڑھ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کی گئی،  بھارتی فوج کی جانب سے چارواہ سیکٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون شہید ہوگئیں۔دوسری جانب بھارتی جارحیت کا پاکستان رینجرزکی جانب سے بھرپورجواب دیا گیا اوردشمنوں کی صفوں میں خاموشی چھا گئی جب کہ پاک افواج کی جانب سے کارروائی تاحال جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شہید اور6 زخمی ہوگئے تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟