ورلڈ ہاکی الیون دو میچز کی سیریز کھیلنے کےلئے 18جنوری کو پاکستان پہنچے گی جس کی کوریج کےلئے پی ایچ ایف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے ایکریڈیٹیشن کارڈ بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ہاکی ورلڈ الیون چار روزہ دورے پر 18 جنوری کو پاکستان آئے گی جبکہ ورلڈ الیون کے 16 کھلاڑی براستہ دبئی کراچی آئیں گے۔ ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ 19جنوری کو کراچی جبکہ دوسرا میچ 21 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ الیون 18 جنوری کو کراچی پہنچے گی جس میں ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سہیل عباس ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے۔ ہال آف فیم میں پانچ کھلاڑی پنلٹی کارنر سپیشلسٹ فلورنس جان بوولینڈر، پال لیجن، کرسچن بلنک، ڈان پرائر اور رکی چارلس ورتھ شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اصلاح الدین، حسن سردار، شہناز شیخ، اختر رسول اور شہباز سینئر کو ایوارڈ دیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس ،وزیراعظم نیب کیخلاف پھٹ پڑے
پاکستان سرد جنگ کے اثرات سے نکلنا چاہتا ہے، آرمی چیف
کراچی،عوام کی سڑک پرعدالت،تشدد سے نوجوان جاں بحق
جماعت اسلامی کا خیبر پختونخوا حکومت کو خیر باد کہنے کا فیصلہ
بینظیر نے جمہوریت کیلئے سیاسی این آر او کیا،خورشید شاہ
سوال: آپ کے خیال میں پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہونا چاہیے؟