24 اپریل 2019
تازہ ترین
ورلڈ کپ کیلئے فٹنس کا بنچ مارک مقرر،گرانٹ فلاور

ورلڈ کپ کیلئے فٹنس کا بنچ مارک مقرر،گرانٹ فلاور

 قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے فٹنس کا بینچ مارک مقرر کر دیا ہے اور سب کھلاڑیوں کو بتا دیا ہے کہ یویو ٹیسٹ میں 17.4 پوائنٹس لینا ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں گرانٹ فلاور نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کئی کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا جس سے نتائج بدترین نظر آئے تاہم آسٹریلیا کو ہرانا ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے۔ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کہا کہ محمد رضوان ٹاپ فور میں کھیلنے کے لئے بہت اچھا بیٹسمین ہے اور اس نے ثابت کیا کہ وہ کلاس پلیئر ہے جبکہ محمد رضوان کی وکٹوں کے درمیان دوڑ سب سے بہترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ میں عابد علی فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے، ان کے ساتھ زیادہ کام نہیں کیا تھا اور ان سے سنچری کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کام کر کے انجوائے کرتا ہوں اور امید ہے کہ کھلاڑی بھی ایسا ہی کرتے ہوں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟