22 فروری 2019
تازہ ترین
ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم بہتر نظر آئے گی، سرفراز

پاکستان کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم بہتر نظر آئے گی، کھلاڑیوں کا پول تیار ہے، پی ایس ایل فور میں فائنل کھیلنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

کپتان سرفراز احمد نے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کیا، اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، منیجر اعظم خان اور برانڈ ایمبیسیڈر مایا علی بھی موجود تھیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پی ایس ایل-4 میں عمدہ نتائج دینے کی کوشش کروں گا، فائنل کھیلنا ہماری پہلی ترجیح ہے، پی ایس ایل فور کے میچز کے پاکستان میں انعقاد پر خوشی ہے، اپنے ہوم سٹی میں میچز کھیلنے کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے، شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم میں موجود تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آئیں گے اس طرح ہمارا کمبی نیشن متاثر نہیں ہوگا، حالیہ سیریز میں جو غلطی ہوئی جس پر پابندی کی سزا بھی ہوئی وہ اب ماضی کا حصہ بن گیا ہے، میں جو کچھ ہوا میں فراموش کرچکا ہوں۔

کپتان سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلے سے کہیں بہتر نظر آئے گی ،آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ہمارے لیے موقع موجود ہے، جس سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں کپتان نے بتایا کہ میری طبیعت شروع سے ہی سادہ ہے، میں چشمہ نہیں پہنتا اور تقریبات میں نہیں جاتا ،یہ چیزیں میرے مزاج میں شامل نہیں، میرے کھیل کو نکھارنے میں کوچ اعظم خان کا بہت بڑا کردار ہے۔

سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان میرے پسندیدہ کرکٹر رہے ہیں ان کے پاس اسٹار کھلاڑی تھے اس لیے ان سے موازنہ درست نہیں، 1992 عالمی کپ کی ٹیم بہت زبردست تھی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟