19 ستمبر 2018
 دنیائے فٹبال کا نیا شہنشاہ  کون ؟

 دنیائے فٹبال کے نئے بادشاہ کا فیصلہ آج ہوگا، ٹائٹل کی جنگ میں فرانس اور کروشیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔  روس میں جاری میگا ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے 63 میچز کافی ہنگامہ خیز اور کئی قسم کے ڈراموں سے بھرپور رہے، اس میں شائقین کو شاندار گول بھی دیکھنے کو ملے اور انہوں نے اپ سیٹ ہوتے ہوئے بھی دیکھے، آخر میں2 ٹاپ ٹیمیں فرانس اور کروشیا کی صورت میں ابھر کر سامنے آئیں، ان کے درمیان اب گولڈن ٹرافی کیلئے دودو ہاتھ ہوں گے۔  ایونٹ کے حتمی مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاری مکمل کر لی گئی اور کھلاڑیوں کی جانب سے کامیابی حاصل کرنے کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل ورلڈ کپ فٹبال کے تیسری اور چوتھی پوزیشن کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں بیلجئم نے انگلینڈ کو شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟