15 نومبر 2018
ورلڈ کپ فائنل،تمام ٹکٹس فروخت

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، ماسکو شہر میں بنائے گئے فیفا ٹکٹ سیلنگ سینٹر پر اب مکمل سناٹا ہے۔ بلیک میں ٹکٹ بیچنے والے سیمی فائنل سے پہلے تک تو اپنے ٹکٹ بلیک کرکے اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے لیکن اس کے بعد فیفا کی کارروائی کی بدولت وہ بھی محتاط ہوگئے اور چھپ چھپا کے جیسے تیسے اپنے ٹکٹ فروخت کئے۔ فرانس اور کروشیا کے درمیان ورلڈ کپ فٹ بال کا فائنل اتوار کو ماسکو کے لوزنیکی سٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ فائنل دیکھنے کیلئے کروشیا اور سپین کے تماشائیوں کی بڑی تعداد ماسکو پہنچ چکی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟