ورلڈ الیون  نے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھول دیئے ، نجم سیٹھی

دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کے علاوہ 2018اور 2019میں بھی ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی، میڈیا سے گفتگو

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھول دیئے ہیں اور انشائ اللہ دنیائے کرکٹ کی دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کے علاوہ 2018اور 2019میں بھی ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد میں آئی سی سی ، تمام ممالک کے کرکٹ بورڈز ، ان کے کھلاڑیوں اور پی سی بی کی ٹیم کا بھرپور کردار ہے ، پاکستان کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے ، پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کے لئے ہر شعبہ فکر کے لوگوں نے مجھے کہا اور پھر قوم کی دعائوں سے یہ فیصلہ لیا گیا جو  کامیاب ہوا، اس سے نہ صرف ہماری ٹیم بہتر ہوئی بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج ابھرا ، اسی کی وجہ سے دنیا کی انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آنے کی خواہش مند ہیں ، ہم لاہور کے بعد کراچی میں بھی پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز کروائیں گے ۔ ورلڈ الیون کا دورہ کامیاب ہوا تو پھر سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی بھی ٹیمیں پاکستان آئیں گی، اس کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوجائے گی ۔  


عوامی سروے

سوال: آپ کے خیال میں کونسی سیاسی یا مذہبی جماعت صحیح معنوں میں نظریہ پاکستان کی محافظ اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے؟