21 جولائی 2019
تازہ ترین
ورلڈکپ ٹرافی کا اسلام آباد میں پرتپاک استقبال

ورلڈکپ ٹرافی کا اسلام آباد میں پرتپاک استقبال

 آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، پرتپاک استقبال کیا گیا، لش پش کرتی ٹرافی لاہور اور پھر کراچی میں بھی لائی جائے گی۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ ٹرافی لیکر اسلام آباد پہنچ گئے، آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی 3 شہروں میں نمائش کی جائے گی، اسلام آباد کے شہریوں کے لئے ٹرافی کل سینٹورس مال میں رکھی جائے گی، ٹرافی کی 13 اپریل کو پیکجز مال لاہور اور 14 اپریل کو ڈولمین مال کلفٹن میں رونمائی ہوگی، مرکزی تقریب 14 اپریل کو کراچی میں ہوگی جس میں کنسرٹ، فوڈ فیسٹول اور آتشبازی بھی ہوگی۔ کپتان سرفراز احمد نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ اور اب ٹرافی کی آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیت کر دوبارہ اسے پاکستان میں لانے کی کوشش کریں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟