21 جولائی 2019
تازہ ترین
ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ جنگ قرار

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ جنگ قرار

بھارتی ٹیم کے سابق ٹیسٹ بلے باز وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ نہیں بلکہ جنگ ہوگی۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے سابق اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے کہا کہ ورلڈکپ 2019 میں 16 جون کو مانچسٹر کے میدان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہوگا، دراصل یہ میچ نہیں بلکہ جنگ ہے اور ہمیں ہر حال میں پاکستان کو ہرانا ہوگا۔ پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے متعدد سابق کرکٹرز اور دیگر لوگوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ورلڈکپ میں پاکستان کے میچ کا بائیکاٹ کردیں اور وریندر سہواگ بھی انہی میں سے ایک ہیں جو اس بات کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سے میچ نہ بھی ہوا تو کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم ہمیں ملک کے بہتر مفاد میں سوچتے ہوئے فیصلہ لینا چاہئے۔ کرکٹ سے سیاست میں آنے سے متعلق  انہوں نے کہا کہ میں نے کرکٹ میں ہمیشہ کنٹریکٹ سائن کئے ہیں، چاہے وہ آئی پی ایل ہو یا رانجھی ٹرافی اور ویسے ہی کوئی بھی سیاسی جماعت مجھے اچھا کنٹریکٹ دے گی تو میں اس پارٹی میں شامل ہوجائوں گا اور وہ کنٹریکٹ 100 کروڑ سے کم کا نہیں ہونا چاہئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟