21 جولائی 2019
تازہ ترین
ورلڈکپ سکواڈکیلئے 18 کھلاڑیوں کی فہرست تیار

ورلڈکپ سکواڈکیلئے 18 کھلاڑیوں کی فہرست تیار

ورلڈ کپ سکواڈ کیلئے سلیکشن کمیٹی نے 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی۔ ورلڈ کپ سکواڈ کا انتخاب کرنے کیلئے سلیکٹرز کی میٹنگ ہفتہ کو ہوگی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت بھی طلب کی جائے گی، ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی، سکواڈ میں اوپننگ اور پیس بیٹری سمیت ایک دو،  پوزیشن کیلئے چند پلیئرز دوڑ میں شامل ہیں۔ اس حوالے سے فیصلے کرنے کیلئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،  مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ون ڈے کپ  کے ٹاپ پرفارمرز کو زیر غور لانے کے اعلان کا بھرم قائم رکھنے کیلئے ایک، دو مزید کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟