ورقی سموسے بنانے کا طریقہ

اجزا

میدہ۔۔۔۔ 250گرام

قیمہ۔۔۔۔ 250گرام

ہری مرچیں۔۔۔۔ 4عدد

ہرا دھنیا۔۔۔۔ 5گرام

سفید زیرہ۔۔۔۔ 5گرام

پسا ہوا دھنیا۔۔۔۔ 5گرام

ادرک ۔۔۔۔ 10گرام

پیاز۔۔۔۔ 50گرام

کالی مرچیں۔۔۔۔ 10عدد

کوکنگ آئل۔۔۔۔ حسب ذائقہ

نمک ۔۔۔۔ حسب ذائقہ

ترکیب

پیاز اور ادرک چھیل کر باریک باریک کاٹ لیں ۔ اس کے بعد ایک برتھ میں تیل گرم کر یں ۔ اس میں ادرک ،پیاز پسی ہوئی، سرخ مرچیں، نمک اور سفید زیرہ ڈال کر بھونیں ۔ پھر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر قیمہ ڈ ال دیں اور ڈھکن دے کر بھون لیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں کالی مرچیں ثابت ، ہری مر چیں اور ہرا دھنیا کا ٹ کر ڈالیں ۔ تین منٹ کے بعد برتن کو آگ سے نیچے اتار دیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے الگ رکھ دیں ۔ اس دوران میدے میں نمک اور پانی ڈال کر خوب اچھی طرح گوندھیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں ۔ بیلنے سے بیل کر باریک ورق جیسا کریں اور درمیان سے اس طرح کاٹ کر دو ٹکڑے کریں  ۔ایک ٹکڑے پر قیمہ رکھیں ۔ اور اوپر دوسرا ٹکڑا  رکھ کر کناروں کو ہاتھ سے دبا کر موڑ دیں تاکہ کنارے بند ہوجائیں اب ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں ۔ اس میں سمو سے ڈال کر تلتے جائیں ۔ دس منٹ تک تلنے کے بعد چھلنی کے ساتھ باہر نکالیں اور چٹنی کے سا تھ پیش کریں ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟