واپڈا کے لائن لاسز میں اضافہ

نیپرا ایکٹ میں اووربلنگ کرنے پر 3 سال کی قید کی سزا کا حکم سامنے آنے کے بعد لیسکو کے لائن لاسز میںخطرناک حد تک اضافے کا انکشاف ہوا ہے اور کمپنی کو لائن لاسز کی مد میں 1 ماہ کے دوران کروڑوں یونٹس کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، اس حوالے سے اکتوبر2017 کی لائن لائسز کی دستاویزات سامنے آئیں ہیں جس کے مطابق شالامار ڈویږن گیارہ اعشاریہ چار، گلبرگ ڈویږن نو اعشاریہ نو جبکہ فیروزوالہ ڈویږن میں لائن لاسز کی مد میں گیارہ اعشاریہ آٹھ فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیااور گلشن راوی سات اعشاریہ آٹھ، فیروزوالہ ڈویږن میں گیارہ اعشاریہ آٹھ فیصدلائن لاسز میں اضافہ ہوگیا، دوسری جانب راوی روڈ چھ اعشاریہ چھ ،داتادربارمیں دس اعشاریہ دو فیصدلائن لاسز، رائیونڈ ڈویږن میں سات اعشاریہ چھ، اقبال ٹاؤن ڈویږن میں چھ اعشاریہ چار فیصدلائن لاسزبڑھے، سمن آباد ڈویږن میں آٹھ اعشاریہ پانچ، سول لائن ڈویږن میں نو اعشاریہ پانچ فیصد، شالامار ڈویږن میں گیارہ اعشاریہ چار، میکلوڈروڈ ڈویږن میںآٹھ اعشاریہ چار فیصد، مغلپورہ ڈویږن میں دو اعشاریہ نو، باغبانپورہ ڈویږن میں پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد لائن لاسز میں اضافہ ہوادستاویزات کے مطابق گلبرگ ڈویږن میں نواعشاریہ نو، کوٹ لکھپت ڈویږن میں آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد، ڈیفنس ڈویږن میں چاراعشاریہ نو فیصدلائن لاسزمیں اضافہ ہواہے۔


عوامی سروے

سوال: متحدہ اورپی ایس پی کےاتحاد سے سندھ میں پی پی پی کی سیاست پرکیااثرات مرتب ہوتے؟