14 نومبر 2018
تازہ ترین
واٹس ایپ کا سروس بند کرنے کا اعلان

پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم والے آئی فونز اور سمارٹ فونز کے لئے سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر موجود موبائل ڈیوائسز پر سروس بند کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یکم فروری2020 سے اینڈرائیڈ کے ورږن 2.3.7 اور اس سے پہلے والے  سمارٹ فون بشمول نوکیا ایس 40 اور آئی فون پر چلنے والے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 7 یا اس سے پرانے سسٹم والی ڈیوائسز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گی۔ گوگل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 60 لاکھ افراد پرانے آپریٹنگ سسٹم والے موبائل فونز، ٹیبلٹ اور دیگر اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کر رہے ہیں، یہ صارفین 2020 تک واٹس ایپ کی سروس باقاعدگی سے استعمال کر سکیں گے تاہم وہ نیا اکائونٹ نہیں بنا سکتے۔ دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ استعمال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 50 کروڑ کے لگ بھگ ہے اور دن بدن واٹس ایپ کے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟