21 ستمبر 2018
تازہ ترین
واٹس ایپ پر گروپ ویڈیو کال فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین کی جانب سے لمبے عرصے سے گروپ ویڈیو کالنگ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جس کو پورا کرتے ہوئے واٹس ایپ نے اپنے گروپ وائس اور ویڈیو کال فیچر کو متعارف کرا دیا ۔ واٹس ایپ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق ون آن ون آڈیو یا ویڈیو کال کے دوران گروپ کالنگ کا آپشن نئے بٹن کی شکل میں دستیاب ہوگا۔ صارفین کال کے دوران ہی ایڈ پارٹیسیپینٹ کے بٹن کو دبا کر دیگر دوستوں کو کال میں ایڈ کر سکیں گے۔ ایک وقت میں صارفین چار افراد سے آڈیو یا ویڈیو کال کر سکیں گے۔ یہ کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بھی ہوںگی۔ کمپنی نے اپنے ایک بلاگ میں بتایا ہے کہ صارفین روزانہ واٹس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے 2 ارب منٹ کالز کرتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟