19 نومبر 2018
واٹس ایپ پر گروپ آڈیو ، ویڈیو کال متعارف

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی پرزور فرمائش پر دو انتہائی اہم فیچرز لانچ کر دیئے ، جن کے ذریعے آپ دو سے زائد افراد ویڈیو اور آڈیو گروپ کال کر سکیں گے۔ اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔  بیٹا ٹیسٹ کے لئے ایک نیا واٹس ایپ ور ژن 2.18.189 پیش کیا گیا ، جبکہ وائس کال کا نیا ور ژن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورژن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لئے بیٹا ورژن گوگل پلے سٹور پر ریلیز کیا گیا ۔ جبکہ ونڈوز فون کے لئے چند دنوں میں نیا ورژن پیش کیا جائے گا۔ اس وقت بیٹا ورژن سے ایک وقت میں چار صارفین گروپ ویڈیو اور آڈیو کال کر سکتے ہیں ۔ کال شروع کرنے والا شخص مزید تین دوستوں کو شامل کر سکتا ہے۔ واٹس ایپ گروپ کال آزمانے سے پہلے اس کا ورژن اپ ڈیٹ کیجئے۔ اس کے بعد کال ملایئے اور اوپر کی جانب سیدھے ہاتھ پر Add participant آئکن پر کلک کیجئے اور ایک دوست کو کال میں لایئے جبکہ تیسرا اور چوتھا دوست اسی طرح ایڈ کیجئے۔ اب نہ صرف آپ تمام دوستوں کے اکائونٹ کی تصاویر دیکھ سکیں گے بلکہ ان سے بات بھی کر سکتے ہیں۔ جلد ہی اس فیچر کے لئے سٹیکر کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟